ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل سرکاری اسپتال  میں 45 لاکھ روپیوں کے تعاون سے تعمیر شدہ نئے  ڈیالسس سنٹر کا افتتاح

بھٹکل سرکاری اسپتال  میں 45 لاکھ روپیوں کے تعاون سے تعمیر شدہ نئے  ڈیالسس سنٹر کا افتتاح

Tue, 17 Nov 2020 19:00:03    S.O. News Service

بھٹکل:17؍نومبر(ایس اؤ نیوز) ضلع بھر میں اپنی بہترین خدمات کےلئے مشہور  بھٹکل سرکاری تعلقہ اسپتال میں جدید ٹکنالوجی سے آراستہ نوتعمیر شدہ  ڈیالسس سنٹر کا رکن اسمبلی سنیل نائک نے افتتاح کیا۔

اس موقع پر بات کرتےہوئے رکن اسمبلی سنیل نائک نے کہاکہ قریب 45لاکھ روپیوں سے تعمیر شدہ ڈیالسس سنٹر کے لئے مخیر حضرات کا تعاون حاصل رہاہے، اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تعاون کرنےوالوں کا بھی انہوں نے شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے بتایا کہ اسپتال کی نئی عمارت کا عملی نقشہ تیار ہے بہت جلد نئی عمارت کی تعمیر شروع ہوجائے گی اور اسپتال کو اعلیٰ درجے کی ترقی دینے کےلئے سبھی اقدامات کئے جائیں گے ۔ فی الحال تین نئے ایمبولنس کی خریداری کے لئے رقم دی گئی ہے آئندہ چند دنوں میں یہ تینوں نئےایمبولنس اپنی خدمات کے لئے مہیا کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ اسپتال میں مزید سہولیات فراہم کرنےکی  کوشش کی جائے گی ۔

اس موقع پر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت ایس، اے ایس پی نکھیل بی ، بھٹکل میونسپالٹی صدر محمد پرویز قاسمجی ، تعلقہ اسپتال میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت ، جالی پنچایت صدر شمیم بانو سمیت کئی  دیگر ذمہ داران اور سماجی کارکنان   موجود تھے۔


Share: